مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی چینل MBC کی جانب سے گذشتہ روز مقاومتی رہنماؤں کے بارے میں توہین آمیز بیانات کے بعد عرب صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
روسیا الیوم نے کہا ہے کہ مذکورہ واقعے کے بعد سعودی عرب کی میڈیا کونسل چینل کے اعلی اہلکاروں کو جواب طلبی کے لئے نوٹس بھیجا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی چینل نے مغربی ایشیا میں مقاومت کے حامیوں کے جذبات مجروح کیے۔ چینل کی رپورٹ سعودی عرب کی پالیسی سے متصادم ہونے کی وجہ سے اعلی عہدیداروں سے جواب طلب کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چینل کی متنازعہ رپورٹ کے بعد حماس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مذکورہ رپورٹ جھوٹ اور غلط بیانی کا پلندہ ہے۔
عراقی حکومت گذشتہ روز کے واقعے کے بعد سعودی چینل کی لائسنس منسوخ کردی ہے۔
آپ کا تبصرہ